ناندیڑ:۱۲؍اگست (نامہ نگار)ناندیڑ ضلع میں مختلف مقامات پر تین لوگوں کی
موت ہوگئی ۔ پولس اطلاع کے مطابق ناندیڑ سے قریب کوٹ تیرتھ علاقہ کی خاتون
آشا بائی سوریہ ونشی (۲۸سال ) کو گزشتہ دنوں اس کے کھیت میں صبح کے وقت ایک
زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا ۔ ناندیڑ میں علاج کے بعد اُسے اورنگ آباد کے
سرکاری گھاٹی دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا مگر دوران علاج اس کی موت
ہوگئی ۔ لمب گاؤں پولس اسٹیشن میں اے ڈی کیس درج کیا گیا ہے ۔اُسی طرح
اردھا پور
تعلقہ کے دھام دھری گاؤں کا رہنے والا نوجوان سنتوش کدم (۲۸سال )
یہ اپنے کھیت میں کام کررہاتھا اچانک بجلی کے کھمبے میں کرنٹ اُتر گیا ۔
بجلی کے کھبمے کو اس نے پکڑا تو بجلی کا شاک لگنے سے اس کی جگہ پر ہی موت
ہوگئی ۔ اردھا پورپولس اسٹیشن میں اے ڈی کیس درج کیاگیا ہے ۔ کنوٹ تعلقہ کے
بودھڑی گاؤں کا رہنے والا وشنو توٹے وار (۴۰سال ) اس نے اپنے ہی مکان میں
رات کے وقت زہریلی دوا پی لی ۔ جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ کنوٹ پولس اسٹیشن
میں اے ڈی کیس درج کیاگیا ہے ۔